11:19 am
آل پاکستان جونیئر سکواش چمپئن شپ 21 جنوری سے شروع ہوگی

آل پاکستان جونیئر سکواش چمپئن شپ 21 جنوری سے شروع ہوگی

11:19 am

پشاور۔ خیبر پختونخوا سکواش چیمپئن شپ کے زیر اہتمام آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ 21 جنوری سے پشاور میں شروع ہوگی جس میں ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔
ایسوسی ایشن کے صدر سابق عالمی چیمپئن قمر زمان کے مطابق چیمپئن شپ میں انڈر 17 کھلاڑی حصہ لیں گے 21 اور 22 جنوری کوالیفائنگ رائونڈ کھیلا جائے گا

مین رائونڈ 23 جنوری سے شروع ہوگاجس میں کوالیفائنگ رائونڈ میں کامیابی حاصل کرنے والے 16 کھلاڑیوں کے درمیان ٹائٹل کے لئے مقابلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں ایک لاکھ روپے نقد تقسیم کئے جائیں گے۔

 

تازہ ترین خبریں