12:21 pm
نیشنل بینک یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام انڈر 18 حیدرآباد میں تربیتی کیمپ کا افتتاح

نیشنل بینک یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام انڈر 18 حیدرآباد میں تربیتی کیمپ کا افتتاح

12:21 pm

کراچی۔ نیشنل بینک یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت حیدرآباد بورڈ سٹیڈیم لطیف آباد نمبر 6 میں تربیتی کیمپ کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم نے گیند کو ہٹ لگا کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر ان کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا۔ انور فاروقی، سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی اختر بلوچ، کمشنر کراچی اسپورٹس کوارڈنیٹر غلام محمد خان، عظمت اللہ خان اور طاہر حبیب عابد بھی موجود تھے۔
 

منگل کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اقبال قاسم نے اس موقع پر کھلاڑیوں اور منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی کی خواہش ہے کہ پورے پاکستان میں ہاکی کی ترقی کے لئے نیشنل بینک ہاکی کے کھلاڑیوں کو تربیت دے اس لئے ہمارے ہاکی کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی خالد پراچہ، سید ابوزر امرائو، سمیر سلیم، فصیح الرحمان انہیں تربیت دیں گے تاکہ ملک میں ہاکی کو فروغ حاصل ہو اور نیشنل بینک کا مقصد پاکستان کی ہاکی کو ترقی دیناہے اسی مقصد کے تحت ہم نے یہ کیمپ لگائے ہیں۔اقبال قاسم نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ آپ اس ملک کا مستقبل ہیں آپ اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں۔ طاہر حبیب نے کہا کہ میں نیشنل بینک کا شکریہ ادا کروں گا کہ انہوں نے حیدرآباد اور گردو نواح کے لوگوں کے لئے کیمپ لگا کر ہاکی کو فروغ دیا۔ اس موقع پر اقبال قاسم کو پھولوں کے ہار اور سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

 

تازہ ترین خبریں