12:58 pm
سوات میں بیس سال بعد گالف ٹورنامنٹ

سوات میں بیس سال بعد گالف ٹورنامنٹ

12:58 pm

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کی وادی سوات میں 20 سال بعد سہ روزہ گالف ٹورنامنٹ شروع ہو گیا ہے۔بیس سال بعد فرسٹ سوات اوپن گالف چمپئین شپ کا باقاعدہ اغاز پاک فوج کے بریگیڈئر اعجاز نے سٹروک لگا کر کیا۔منتظمین کے مطابق اس چمپئین شپ میں ملک بھر سے دوسو سے ذائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 54پروفیشنلز، 27 سینیئر پروفیشنلز اور 45 ایمچرز سمیت دیگر کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔
 

ٹورنامنٹ کے پہلے روز سینئیر گالفر پاکستان نیوی کے امجد یوسف کو 8 سٹروک کے ساتھ برتری حاصل رہی جو 64 سکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے جبکہ نیشنل گالفر امداد حسین 65 سکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ طالب حسین ، محمد نذیر اور اشفاق احمد 68 سکور کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
ملکی سطح پر کھیلے جانے والا یہ ٹورنامنٹ 31 اگست تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں شریک ہر کھلاڑی جیت کے لیے پر عزم دکھائی دے رہا ہے۔

 

تازہ ترین خبریں