01:02 pm
گالف کی دنیا کا ’شیر‘ زخمی

گالف کی دنیا کا ’شیر‘ زخمی

01:02 pm

گالف کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ٹائیگر وڈز امریکی ریاست فلوریڈا میں کار کے ایک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ابتدائی طور پر موصول ہونے والی اطلاعات میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا ٹائیگر وڈز شدید زخمی ہو گئے ہیں لیکن بعد میں ان کے ایجنٹ مارک سٹینبرگ نے کہا وہ ٹھیک ہیں۔مقامی میئر نے کہا کہ ٹائیگر وڈز کے چہرے پر خراشیں آئی ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔
 

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ٹائیگر وڈز کو پیش آنے والے اس حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ایک سرکاری اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ شراب نوشی کرنے کے بعدگاڑی چلانے کی وجہ سے پیش نہیں آیا۔
اطلاعات کے مطابق حادثے کے وقت گاڑی کے حفاظتی ایئر بیگز بھی نہیں کھلے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے بھی پیش نہیں آیا۔
بی بی سی کی طرف سے گالف کی خبریں کرنے والے نامہ نگار ائین کارٹر کا کہنا ہے کہ اس خبر سے گالف کھیلنے والی پوری دنیا تشویش کا شکار ہے۔
اس وقت تک ٹائیگر وڈز دنیا کے اول نمبر کے کھلاڑی ہیں اور وہ چودہ بڑے بڑے اعزازات جیت چکے ہیں۔

 

تازہ ترین خبریں