01:06 pm
گالف اور رگبی ریو اولمپکس میں

گالف اور رگبی ریو اولمپکس میں

01:06 pm

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے گالف اور رگبی کو سنہ 2016 کے ریو ڈی جنیرو اولمپکس میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے ان دونوں کھیلوں کو اولمپکس میں شامل کرنے کے حق میں دو ماہ قبل ووٹ دیا تھا۔جمعہ کو اس ووٹ کی توثیق ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے تمام ارکان کے اجلاس میں کی 

گئی۔ یہ دونوں کھیل سنہ 2016 کے بعد سنہ 2020 کے اولمکپس کا بھی حصہ رہیں گے۔کھیلوں کی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے آئی او سی کے صدر جیک راغ کا کہنا تھا کہ ’وقت بتائے گا کہ ان کھیلوں کی شمولیت کا فیصلہ بہت عقلمندانہ تھا‘۔ان دونوں کھیلوں کی اولمپکس میں شمولیت پر ووٹمگ جمعہ کی صبح ہونی تھی تاہم بین الاقوامی اولمپکس کمیٹی کے کچھ اراکین کے اولمپکس میں شمولیت کے لیے کھیلوں کے چناؤ کے طریقے پر اعتراض کے بعد اس میں تاخیر ہوگئی۔تاہم جب ووٹنگ کا مرحملہ مکمل ہوا توگالف کے کھیل کو اولمپکس میں شامل کرنے کے حق میں تریسٹھ اور مخالفت میں ستائیس ووٹ پڑے جبکہ دو ارکان غیر حاضر رہے جبکہ رگبی کی حمایت میں اکیاسی اور مخالفت میں آٹھ ووٹ آئے جبکہ ایک رکن ملک کے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

 

تازہ ترین خبریں