01:18 pm
اولمپکس 2012 لندن میں ہونگے

اولمپکس 2012 لندن میں ہونگے

01:18 pm

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے سن دو ہزار بارہ کے اولمپک مقابلوں کی میزبانی لندن کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔کمیٹی نے یہ اعلان سنگاپور میں اپنے فیصلہ کن اجلاس میں ووٹنگ کے بعد کیا۔ووٹنگ کے آخری مرحلے میں صرف لندن اور پیرس رہ گئے تھے کیونکہ کمیٹی نے ابتدائی مرحلے میں میڈریڈ، ماسکو اور نیو یارک کو خارج کر دیا گیا تھا۔میزبان شہر کا تعین کرنے کے فیصلہ اولمپک کمیٹی کے ایک سو سولہ ارکان کے ہاتھ میں تھا۔
 لندن میں لوگوں کی کافی بڑی تعداد مختلف مقامات پر یہ فیصلہ سننے کے لیے جمع تھی۔ بہت سے لوگ اپنے کھانے کے وقفے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دفتروں سے نکل کر ان مقامات پر آگئے تھے جہاں اولمپک کمیٹی کا اعلان براہ راست نشر کیا جا رہا تھا۔ اعلان سنتے ہی لوگوں نے خوشی کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر ژاک روگ نے مقابلوں کی میزبانی کا اعلان لندن کے مقامی وقت کے مطابق پون بجے کے قریب کیا۔
شہر میں لوگوں کی کافی بڑی تعداد مختلف مقامات پر یہ فیصلہ سننے کے لیے جمع تھی۔ بہت سے لوگ اپنے کھانے کے وقفے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دفتروں سے نکل کر ان مقامات پر آگئے تھے جہاں اولمپک کمیٹی کا اعلان براہ راست نشر کیا جا رہا تھا۔ اعلان سنتے ہی لوگوں نے خوشی کے نعرے لگانے شروع کر دیے۔
 

تازہ ترین خبریں