04:57 pm
لاڑکانہ ، باڈی بلڈرز کے درمیان جونیئر اور سینئر کے مقابلے

لاڑکانہ ، باڈی بلڈرز کے درمیان جونیئر اور سینئر کے مقابلے

لاڑکانہ ۔  لاڑکانہ میں شہر کے مقامی ہال میں باڈی بلڈرز کے درمیان جونیئر اور سینئر کے مقابلے منعقد کئے گئے جس میں لاڑکانہ شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 30 سے زائد باڈی بلڈرز نے حصہ لیا۔ جہاں جونیئر باڈی بلڈرس کے مقابلوں میں راشد علی نے پہلی، محمد سلیم نے دوسری، وحید علی نے تیسری، سنی عباسی نے چوتھی اور نادر علی نے پانچوں پوزیشن حاصل کی۔
 

اس کے علاوہ سینیئر کلاس باڈی بلڈروں میں وجے کمار نے پہلی، سیف اللہ تنیو نے دوسری، امجد سولنگی نے تیسری اور اطہر علی تنیو نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر مہمان خاص لاڑکانہ سے منتخب رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی، جمیعت علمائے اسلام ضلع لاڑکانہ کے امیر مولانا ناصر خالد محمود سومرو، جمیل گاد، صابر حسین عباسی، عبدالفتاح عباسی اور عبدالحفیظ سامٹیو نے مشترکہ طور پر کامیاب باڈی بلڈرس کو ٹرافیاں تقسیم کیں۔
اس موقع ایم پی اے معظم علی عباسی اور مولانا ناصر خالد محمود سومرو نے کلب کے لیے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحتمند جسم صحتمند دماغ پیدا کرتا ہے آج لاڑکانہ کے نوجوانوں کو باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہوئی، سیاست کے ساتھ ساتھ ہم کھیلوں کے میدانوں میں بھی نوجوانوں کے ساتھ ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ منشیات کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔