05:00 pm
پاکستانی باڈی بلڈر سرفراز خان نے دبئی عالمی چمپئن شپ2018 جیت لی

پاکستانی باڈی بلڈر سرفراز خان نے دبئی عالمی چمپئن شپ2018 جیت لی

05:00 pm

کراچی: 22سالہ پاکستانی نوجوان باڈی بلڈر سرفراز خان نے حکومتی سرپرستی کے بغیر زاتی خرچے پر دبئی میں منعقد ہ عالمی 2018 Muscle Mania میں گولڈ میڈل نیچرل چیمیئن شپ میںدوسری اور مسل مانیا کلاسک نیچرل 2018میں سلور میڈل حاصل کئے۔
 

تقریب تقسیم انعامات میں سرفراز خان نے پاکستانی پرچم لہرا کر پاکستان کا نام بلند کیا واضح رہے کہ سرفراز خان نے کسی حکومتی سرپرستی کے بغیر ٹائیٹل اپنے نام کیا ہے چیئرمین غازی پاکستان فاؤنڈیشن ڈاکٹر راجہ غلام مصطفی بھٹی ، ایئر کموڈور (ر) سید نہال عابد رضوی، بریگیڈیئر (ر) محمد زبیر شیخ، بریگیڈیئر (ر) راجہ شاہد غنی، کمانڈر (ر) محمد فاروق بٹ، چوہدری اکمل خورشید کاہلوں، ڈاکٹر شاہد عمران ایڈوکیٹ، منیر حسین شر، عدنان ظفر آرائیں۔

رومان میر محسود ، ذیشان خان،خان بدین مہمند ودیگر نے مبارکباد پیش کی ہے۔ دریں اثناء غازی پاکستان فاؤنڈیشن نے مارچ 2019میں مسٹر غازی پاکستان 2019کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں سرفراز خان کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔