07:18 am
آئی سی سی T20 رینکنگ،پاکستانی شائقین کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

آئی سی سی T20 رینکنگ،پاکستانی شائقین کیلئے دھماکے دار خبر آگئی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ، جبکہ بیٹسمینوں کی فہرست میں بابر اعظم کا پہلا نمبر ہے ۔ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹیم پاکستان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے

 ، گرین شرٹس کے پوائنٹس کی تعداد 135 ہے ، جبکہ گیارہ پوائنٹس کے فرق سے بھارت دوسرے نمبر پر ہے ۔فہرست میں جنوبی افریقا کی ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن ہےبیٹسمینوں میں بھی پاکستان کے بابرا عظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ فخر زمان کا چھٹا نمبرہے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسرے اورآسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے نمبرپر ہیں ۔بولرز کی فہرست میں عماد وسیم 5 درجے ترقی پا کر چوتھی پوزیشن پرپہنچ گئے ، شاداب خان تیسرے اور فہیم اشرف نویں نمبر پر ہیں۔