10:06 am
دنیا کی کم عمر ترین تائی کوانڈو عالمی چیمپئن کی وزیراعظم سے ملاقات متوقع

دنیا کی کم عمر ترین تائی کوانڈو عالمی چیمپئن کی وزیراعظم سے ملاقات متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) دنیا کی کم عمر ترین تائی کوانڈو عالمی چیمپئن عائشہ ایاز وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کے مطابق عائشہ ایاز کی وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم

 عمران خان سے ملاقات کرائی جائےگی۔وادی سوات کی 8 سالہ عائشہ نے متحدہ عرب امارات میں فجیرہ اوپن انٹرنیشنل تائی کوانڈو چیمپئن شپ جیت کر اپنی کامیابی وزیراعظم عمران خان کے نام کرنے کااعلان کیا تھا۔