01:15 pm
پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچزکھیلنے سے مسلسل انکار

پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچزکھیلنے سے مسلسل انکار

01:15 pm

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچزکھیلنے سے مسلسل انکار کرنے پرآئی سی سی کا پہلی مرتبہ بھارت کو سخت سزا دینے کا فیصلہ، کیا سزا دی جا رہی ہے ؟ زبردست خبر ۔۔آئی سی سی ویمنز ون ڈے چیمپئن شپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار بھارت کو مہنگا پڑسکتا ہے۔ گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح سے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے 

اور اب اگر بھارتی کرکٹ بورڈ 2017 ءکی طرح اس بار بھی باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کرے تو6 پوائنٹس سے محروم ہوجائے گا اور یہ سب پوائنٹس گرین شرٹس ویمنز کو مل جائیں گے،آئی سی سی کے قواعد کی رو سے چیمپئن شپ کی ٹاپ 4 اور میزبان ٹیم نیوزی لینڈ ویمنز ورلڈ کپ 2021 ءکے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی،اگر بھارتی ٹیم نے 6 پوائنٹس گنوائے تو اسے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔ یاد رہے کہ 2017ءمیں ویمنز ورلڈ کپ کے لیے 5ویں پوزیشن حاصل کرنے کے لیے 19پوائنٹس ہی کافی تھے اور بھارت کے ساتھ باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کرنے پر پاکستان کے پاس ڈائریکٹ کوالیفائی کرنے کا بہترین موقع آجائے گا،پاکستان اور بھارت کے مابین گزشتہ ایک دہائی سے جاری سیاسی تناؤ کے باعث دونوں ممالک کی ٹیمیں صرف آئی سی سی ایونٹس میں ہی آمنے سامنے آتی ہیں ۔