02:05 pm
’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ‘‘

’’جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ‘‘

02:05 pm

کرائسسٹ چرچ(مانیٹرنگ ڈیسک)جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے والا محاورہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا مگر انسانی زندگی میں اس کی مثالیں بھی اکثر دیکھنے میں ملتی رہتی ہیں ۔ آج بھی ایسی ایک مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب نیوزی لینڈ میں میں موجود بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم خوفناک دہشت گرد حملے سے بال بال بچی ۔ نیوزی لینڈ میں ہونے والے اس خوفناک حملے میں 50کے قریب شہادتیں ہوئیں
۔ ذرائع کے مطابق جب دہشت گرد مسجد پر حملہ آور ہوا تو بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اس وقت پریس کانفرنس میں موجود تھی اور سانحے کے محض 10منٹ بعد وہاں پہنچ کر زندہ بچ گئی ۔ کیوی میڈیا کے مطابق کرائسٹ چرچ کی دومساجد میں دہشتگردی کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کر دیا گیا۔ دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے دورہ کی منسوخی کا مشترکہ فیصلہ کیا۔نیوزی لینڈ اوربنگلہ دیش کے درمیان تیسرا اورآخری ٹیسٹ کل سے شروع ہونا تھا ۔