02:49 pm
کرائسٹ چرچ حملہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے مسلمان کھلاڑی کے بیان نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا

کرائسٹ چرچ حملہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے مسلمان کھلاڑی کے بیان نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا

02:49 pm

کرائسٹ چرچ (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں پیش آئے دہشتگردی کے اندہناک واقعے پر عالم اسلام سمیت دنیابھر میں مذمتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اندوہناک واقعے پر نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے مسلمان کھلاڑی سونی بل ولیمز کا بھی رد عمل سامنے آگیا ہے۔اپنے ایک وڈیو پیغام میں سونی خاصے غمزدہ دکھائی دے رہے ہیں ۔ وہ اپنے وڈیو پیغام میں کہہ رہے ہیں
کہ نیوزی لینڈ میں جو واقعہ پیش آیاہے اور اس واقعے کے نتیجے میں متاثرین پر جو بیتی ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔مجھے یقین ہے کہ اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد جنت میں ہونگے۔ اس واقعے میں متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا گو ہوں۔