07:20 am
ڈین جونز پریس کانفرنس کے دوران آصف علی کی بیٹی کی طبیعت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، دعا ئو ں کی اپیل

ڈین جونز پریس کانفرنس کے دوران آصف علی کی بیٹی کی طبیعت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، دعا ئو ں کی اپیل

07:20 am

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین آصف علی کی بیٹی زندگی اور مت کی کشمکش میں مبتلا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور زلمی کے ہاتھوں پی ایس ایل فور کے ایلیمینیٹر میچ میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز پریس کانفرنس میں کرکٹر آصف علی کی بیٹی کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز آصف علی کی صاحبزادی کینسر میں مبتلا ہے۔ آصف علی کی صاحبزادی ان دنوں ہسپتال میں زیر علاج ہے
اور اسی باعث قومی کرکٹر شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہیں۔تاہم اس مشکل صورتحال کے باوجود بلے باز نے پی ایس ایل 4 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو کئی فتوحات دلوائیں۔اسی حوالے سے گزشتہ روز جب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز پشاور زلمی کیخلاف ایلیمینیٹر میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کر رہے تھے، تب وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔ ڈین جونز نے کہا ہے کہ آصف علی کی صاحبزادی بہت پیاری بچی ہے، تاہم بہت زیادہ بیمار ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز شاداب خان نے کہا بتایا تھا کہ آصف علی کی بیٹی بہت بیمار ہے۔ شاداب خان نے عوام سے آصف علی کی بیٹی کی صحتیابی کیلئے دعاوں کی اپیل بھی کی تھی۔

تازہ ترین خبریں