08:18 am
پی ایس ایل ٹرافی کی تقریب رونمائی، ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائیگا

پی ایس ایل ٹرافی کی تقریب رونمائی، ایونٹ کا فائنل کل کھیلا جائیگا

08:18 am

کراچی (نیو زڈیسک) پی ایس ایل ٹرافی کی کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں تقریب رونمائی ہوئی، لیگ کی 2 بڑی ٹیموں کے درمیان کل فائنل میچ کھیلا جائے گا۔ رواں ایونٹ میں پیلی جرسی کو تینوں میچ ہرانے والی سرفراز الیون کو نفسیاتی برتری حاصل ہے۔کراچی میں
پاکستان سپرلیگ سیزن فور کی دو بڑی ٹیموں کے کپتان کوئٹہ گلیڈیٹرز اور پشاور زلمی کے کپتان نے پریس کانفرنس کی۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے فائنل کی حکمت عملی بنا لی ہے، شین واٹسن ہمارے لیے مسئلہ بنا ہوا ہے لیکن ہمارے پاس بھی اچھے پلیئر ہے، اگلا ایونٹ پاکستان میں ہوگا یا نہیں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں پی ایس ایل کو انجوائے کر رہا ہوں، کل کوئٹہ سے سخت مقابلہ ہوگا فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔کوئٹہ گلیڈیٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ فائںل میں پوری تیاری سے میدان میں اتریں گے، شین واٹسن اچھا کھلاڑی ہے وہ اکیلا ہی میچ جتوا سکتا ہے، باونڈری پہلے چھوٹی تھی اب ٹھیک ہے، کل کا میچ پورے جذبے کے ساتھ کھیلیں گے۔

تازہ ترین خبریں