09:24 am
قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی سے متعلق ہسپتال سے انتہائی افسوسناک خبر

قومی کرکٹر آصف علی کی بیٹی سے متعلق ہسپتال سے انتہائی افسوسناک خبر

09:24 am

کراچی (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے آصف علی کی کینسر میں مبتلا بیٹی سے متعلق تشویشناک خبر نے سب کو پریشان کر دیا ہے اور کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ہسپتال سے اچھی خبریں نہیں آ رہیں۔
تفصیلات کے مطابق آصف علی کی بیٹی ایک سال سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا اور زندگی و موت کی کشمکش میں ہیں لیکن وہ اس کے باوجود پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے رہے جس کا ذکر کرتے ہوئے کوچ ڈین جونز بھی گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران رو پڑے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈائریکٹر اور باؤلنگ کوچ وقاریونس کا کہنا ہے آصف علی کی بیٹی کی بیماری کے بارے میں گزشتہ ایک سال سے سن رہے ہیں اور اب ہسپتال سے بھی کوئی اچھی خبریں نہیں آ رہیں لیکن اس کے باوجود آصف علی میدان میں اپنی افادیت ثابت کرنے کیلئے کوشاں رہتے ہیں، ان کے حوصلے کی داد دینی چاہئے۔وقار یونس کی جانب سے ہسپتال سے اچھی خبریں نہ آنے کی بات کئے جانے کے بعد آصف علی کے مداح پریشانی اور تشویش میں مبتلا ہیں اور ان کی بیٹی کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

تازہ ترین خبریں