10:54 am
غیر ملکی فٹنس ٹرینر نتالیہ بھی پاکستان پہنچ گئیں

غیر ملکی فٹنس ٹرینر نتالیہ بھی پاکستان پہنچ گئیں

10:54 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) سپورٹس لورز کے لیے ایک اور اچھی خبر، انٹرنیشنل ریسلر، فٹبالر اور کرکٹرز کے بعد غیر ملکی فٹنس ٹرینر نتالیہ بھی پاکستان پہنچ گئیں، کراچی میں اسپیشل بچوں کو ٹریننگ بھی دی۔پاکستان پر کھیلوں کے لیے پرامن ہونے کی ایک مہر لگ گئی۔ یوکرائن
سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل فٹنس ٹرینر نتالیہ بھی پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ کراچی میں انہوں نے سپشل بچوں کو ٹریننگ دی۔ٹریننگ سیشن میں ذہنی معذور افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ٹرینر نتالیہ سے پہلے معروف غیر ملکی ریسلر، فٹبالر اور کرکٹر بھی پاکستان آ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں