10:59 am
فیفا اور اے ایف سی کا مشترکہ جائزہ مشن پاکستان آئے گا

فیفا اور اے ایف سی کا مشترکہ جائزہ مشن پاکستان آئے گا

10:59 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) فیفا ممبر ایسوسی ایشنز کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان فٹبال کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا تاہم حقائق کا جائزہ لینے کیلئے فیفا اور اے ایف سی کا مشترکہ مشن پاکستان بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔زیورخ میں ہونے والے اجلاس کے دوران عدالتی حکم پر
ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں سید اشفاق حسین کی سربراہی میں پی ایف ایف باڈی تشکیل دیئے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ فیفا اور اے ایف سی کا ایک مشترکہ مشن پاکستان جا کر فریقین سے ملاقات کرے گا، اس وفد کی رپورٹ پر پاکستان فٹبال کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں