10:52 am
چکوال میں پہلی جیپ ریلی کا سنسنی خیز آغاز

چکوال میں پہلی جیپ ریلی کا سنسنی خیز آغاز

10:52 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) چکوال کے کچے ٹریک پر پہلی جیپ ریلی کا سنسنی خیز آغاز ہو گیا۔ افتتاحی روز گاڑی کھائی میں گر گئی تاہم حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہے۔ بائیس کلومیٹر کا مشکل فاصلہ طے کرنے کے لیے اِن ایکشن توجہ کا مرکز بن گئے۔جیب ریلی میں چاروں صوبوں
اور فیڈرل سے نامور جیپ ریسرز نے کمال کی مہارتیں دکھائیں۔ ابتدا میں ہی جیپ پندرہ فٹ گہری کھائی میں گر گئی لیکن ڈرائیور اور ساتھی محفوظ رہے۔چکوال کے کچے راستوں پر مشکل ٹریک پر 22 کلومیٹر کا طویل فاصلہ رکھا گیا ہے۔ قدرتی مناظر، چھوٹے بڑے ٹیلے، چڑھائی اور ڈھلائی پر تیزی دکھانے کے مقابلے سے سب لطف اندوز ہوئے۔دھول اڑاتی اور منزل پر پہنچتی گاڑیاں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔ پہلی جیپ ریلی میں ضلعی انتظامیہ اور چیمبر آف کامرس چکوال نے بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین خبریں