07:22 am
آئی پی ایل میں امپائر کے فیصلے کیخلاف  جانا دھونی کو مہنگا پڑ گیا۔۔ سخت سزا سنا دی گئی

آئی پی ایل میں امپائر کے فیصلے کیخلاف جانا دھونی کو مہنگا پڑ گیا۔۔ سخت سزا سنا دی گئی

07:22 am

چنائی (نیوز ڈیسک ) بھارتی وکٹ کیپر اور چنئی سپر کنگ کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو امپائر کے فیصلے کے خلاف غصہ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کر نا پڑا۔ ایم ایس دھونی راجستھان رائلز کے خلاف میچ کے آخری اوور میں بین اسٹوک کی ایک گیند کو امپائر الہاس گاندھے نے فوری نو بال قرار دیا تاہم لیگ امپائر آکسنفورڈ نے اصل فیصلے کو کالعدم کردیا، جس پر دھونی غصہ میں آگئے اور میدان میں آکر امپائرز سے بحث شروع کردی۔
بالآخر نو بال تو نہیں دی گئی لیکن سینٹنر نے آخری بال پر چھکا لگا کر ٹیم کو جیت دلادی تاہم کپتان دھونی کے اس عمل پر آئی پی ایل انتظامیہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 50فیصد جرمانہ عائد کردیا۔سوشل میڈیا پر بھی شائقین کرکٹ نے دھونی کے رویہ پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور ان پر شدید تنقید کی۔

تازہ ترین خبریں