06:13 am
سری لنکن ٹیم پاکستان آرہی ہے یا نہیں ؟کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

سری لنکن ٹیم پاکستان آرہی ہے یا نہیں ؟کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خبر آگئی

06:13 am

کراچی(نیوز ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے بری خبر آگئی ،سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی تردید کی ہے۔سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا نے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے پر بات چیت کے بارے میں رپورٹس کی تردید کی ہے۔سری لنکن ٹیم کے جولائی میں پاکستان کے ممکنہ ٹیسٹ ٹور کے سوال پر انہوں نے
واضح طور پر کہا کہ دونوں ممالک کے بورڈز میں اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی۔یاد رہے کہ پاکستان میں گذشتہ دنوں سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی سی بی سری لنکا سے ٹیم کی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت 2 میچز کے لیے میزبانی کرنے کے حوالے سے بات چیت میں مصروف ہے جو ورلڈ کپ کے فوری بعد کھیلے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں