06:55 am
یہ کھلا ڑی آصف علی اور عمر اکمل سے بہت بہتر اس کو ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شا مل کیا جا ئے

یہ کھلا ڑی آصف علی اور عمر اکمل سے بہت بہتر اس کو ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں شا مل کیا جا ئے

06:55 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) سلمان بٹ نے جارح مزاج بلے باز خوشدل شاہ کو عمر اکمل اور آصف علی سے بہتر قرار دے دیا، پاکستان کے سابق کپتان نے پاکستان کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے جارح مزاج بلے باز کو ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ 2019 کے آغاز میں چند ہی روز باقی ہیں۔ اس سلسلے میں ورلڈکپ میں حصہ لینے والی تمام ٹیمیں بھرپور تیاریاں کرنے میں مصروف ہیں۔ جبکہ پاکستانی ٹیم بھی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے۔ آئندہ چند روز میں ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان متوقع ہے۔
جبکہ ٹیم کے ساتھ ساتھ ورلڈکپ کے دوران پاکستان کے نائب کپتان کے نام کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کی نائب کپتانی کیلئے 2 امیدوار سامنے آئے ہیں۔ قومی ٹیم کی نائب کپتانی کیلئے شعیب ملک اور بابر اعظم کے درمیان مقابلہ ہے۔ شعیب ملک چونکہ ورلڈکپ کے فوری بعد ریٹائر ہو جائیں اچگے، اس لیے مینیجمنٹ بابر اعظم کو مستقبل کے کپتان کے طور پر تیار کرنا چاہتی ہے۔ مینیجمنٹ بابر اعظم کو نائب کپتان بنانے کی خواہاں ہے۔ تاہم اس کا حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی کی جانب سے کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کو نچلے نمبرز پر جس جارح مزاج بلے باز کی تلاش ہے، وہ مل گیا ہے۔ سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جارح مزاج بلے باز خوشدل شاہ ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کیے جائیں۔ سلمان بٹ کہتے ہیں خوشدل شاہ، عمر اکمل اور آصف علی سے زیادہ بہتر اور جارح مزاج بلے باز ہیں۔ پاکستان کپ کی کارکردگی کے بعد انہیں ورلڈکپ کی ٹیم میں ضرور شامل کیا جائے۔

تازہ ترین خبریں