08:19 am
 سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز سے متعلق افسو سناک خبر

سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز سے متعلق افسو سناک خبر

08:19 am

لاہور ( نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ان دنوں لندن کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفراز نواز کو گزشتہ دنوں دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد اُنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔خیال رہے کہ سابق فاسٹ باؤلر سرفراز نواز نے 55 ٹیسٹ میچوں میں 32 اعشاریہ 75 کی اوسط سے 177 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
کسی بھی ٹیسٹ میں اُن کی بہترین بولنگ 125رنز کے عوض 11وکٹیں رہی۔انہوں نے 45 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور 63 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ 27 رنز دے کر 4 وکٹیں رہا۔

تازہ ترین خبریں