02:19 pm
ورلڈ سے قبل ہی بھارت کے سب سے بڑے ہتھیار ’ویرات کوہلی ‘ کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا لگ گیا

ورلڈ سے قبل ہی بھارت کے سب سے بڑے ہتھیار ’ویرات کوہلی ‘ کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا لگ گیا

02:19 pm

چندی گڑھ(مانیٹرنگ ڈیسک ) ورلڈ سے قبل ہی بھارت کے سب سے بڑے ہتھیار ’ویرات کوہلی ‘ کو ہزاروں وولٹ کا جھٹکا لگ گیا ۔،۔۔انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں سلو اوور ریٹ کی وجہ سے رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی کو 12 لاکھ روپے سے محروم ہونا پڑگیا۔کنگز الیون پنجاب کے خلاف مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہنے کی وجہ سے ان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ ہوا، یہ ان کا رواں ایڈیشن میں پہلا سلو اوور ریٹ ہے، اگر مزید کسی میچ میں ان کی ٹیم مقررہ وقت میں اپنے اوور مکمل نہیں کرپائی تو پھر انھیں 24 لاکھ روپے جرمانہ بھرنا پڑسکتا ہے،ا
نہوں نے ریفری کے فیصلے کو تسلیم کیا لہٰذا مزید سماعت کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ رواں سیزن میں ان سے قبل راجستھان رائلز کے کپتان اجنکے رہانے اور ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما بھی اسی جرم میں لاکھوں روپے سے محروم ہوچکے ہیں۔ ویرات کوہلی نے چنائی سپر کنگز کے بیٹسمین سریش رائنا کو ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بھارتی کھلاڑی کے اعزاز سے محروم کردیا۔انہوں نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل میچ میں نصف سنچری کی بدولت مختصر فارمیٹ میں مجموعی سکور کو 8175رنز تک پہنچا دیا جبکہ سریش رائنا 293اننگز میں8145رنز بنا چکے ہیں۔یاد رہے کہ آئی پی ایل میں اتوار کے روز چنائی سپر کنگز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو پانچ وکٹوں سے ہراد یا،دوسرے میچ میں دہلی کیپیٹلز کو سن رائزر ز حیدر آباد کیخلاف 39رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔