10:28 am
کرکٹر خرم منظور کو غصے میں اشارہ کرنے پر میچ کا 100 فیصد جرمانہ

کرکٹر خرم منظور کو غصے میں اشارہ کرنے پر میچ کا 100 فیصد جرمانہ

10:28 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) پاکستان کپ میں خرم منظور کو غصے سے اشارے کرنا مہنگا پڑ گیا۔ ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور کو میچ ریفری نے میچ کا 100 فیصد جرمانہ عائد کر دیا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے کپتان سلمان بٹ کو سلو اوور ریٹ پر تیس ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔پاکستان
کپ میں سنچری بنا کر بیٹ سے منہ بند کرنے کا اشارہ ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور کو بھاری پڑ گیا، ٹیسٹ کرکٹر خرم منظور کو میچ ریفری نے100 فیصد جرمانہ کر دیا۔ خرم منظور نے پنجاب کی طرف سے سندھ کیخلاف سنچری کر کے غصے میں اشارے کیے تھے۔دوسری جانب پاکستان کپ چیمپئن ٹیم خیبرپختونخواہ کے کپتان پر تیس ہزارروپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ خیبرپختونخواہ کے کپتان سلمان بٹ پر ایک میچ کی پابندی بھی لگ گئی۔ خیبرپختونخوا کے کپتان سلمان بٹ کو کڑی سزا سلو اوور ریٹ پر دی گئی۔ پاکستان کپ میں اوور ریٹ پراسد شفیق کو دس ہزار کا جرمانہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں