03:43 pm
کروڑوں دلوں کی دھڑکن آل رائونڈر کرکٹر کینسر کے ہاتھوں شکست کھاکرانتقال کرگئے

کروڑوں دلوں کی دھڑکن آل رائونڈر کرکٹر کینسر کے ہاتھوں شکست کھاکرانتقال کرگئے

03:43 pm

ایڈنبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کروڑوں دلوں کی دھڑکن آل رائونڈر کرکٹر کینسر کے ہاتھوں شکست کھاکرانتقال کرگئے، دنیائے کرکٹ سوگ میں ڈوب گئی۔۔چار برس قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے سکاٹ لینڈ کے آل راؤنڈر کینسر سے لڑنے والی جنگ ہار گئے،آئی سی سی کے مطابق کونڈی لینگ کو دو برس قبل دماغی کینسر کی تشخیص ہوئی اور وہ ایک روز قبل 38 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کرگئے
۔جنوبی افریقی نژاد سکاٹ لینڈ کے آل راؤنڈر نے 2015 ءمیں ٹی ٹونٹی ڈیبیو کیا اور 21 کے قریب میچ کھیلے، وہ اپنی ٹیم میں مضبوط مڈل آرڈر بلے باز تھے۔دائیں ہاتھ سے باو ¿لنگ کرانے والے کونڈی نے اپنے کیریئر میں 24 وکٹیں حاصل کیں ا ±ن کا بہترین ریکارڈ زمبابوے کےخلاف تھا کہ جب انہوں نے 60 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو ایڈنبرگ کے سٹیڈیم میں قائم کیا تھا۔ٹی ٹونٹی میں آل راؤنڈر کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے انہیں 2017 ءمیں سکواڈ میں شامل کیا اور انہیں نائب کپتان بھی بنایا گیا، جس کے بعد انہوں نے صرف پانچ بار ہی اپنی ٹیم کی نمائندگی کی اور ایک میچ کے دوران ان کے سر میں شدید درد ہوا۔کونڈی کو ہسپتال لے جایا گیا تو انہیں برین ٹیومر کی تشخیص ہوئی اور ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کا مشورہ دیا۔آپریشن کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی اور ٹیومر کینسر کی صورت اختیار کرگیا، دو سال ان کا علاج جاری رہا جہاں دو بار کیمو تھراپی بھی ہوئی،کرکٹ بورڈ نے ان کے علاج کے لیے فنڈ بھی قائم کیا تھا۔کونڈی کے اہلخانہ نے تصدیق کی کہ وہ دو برس تک موت سے جنگ لڑنے والے آل راؤنڈر دنیائے فانی سے کوچ کرگئے، اہل خانہ نے تعاون کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آل راؤنڈر کے سوگواران میں بیوی اور دو بچے شامل ہیں۔

تازہ ترین خبریں