09:06 am
باکسر عامر خان کے مداحوں کیلئے بری خبر ، خبر پڑھ کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

باکسر عامر خان کے مداحوں کیلئے بری خبر ، خبر پڑھ کر آپ کی بھی آنکھیں نم ہوجائینگی

09:06 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکی باکسر سے ویلٹر ویٹ مقابلے میں نازک جگہ پر مکا لگنے کے باعث پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے پیشاب میں خون آنے لگا ہے۔امریکہ کے شہر نیو یارک میں امریکی باکسر کرائفورڈ اور برطانوی باکسر عامر خان کے مابین ویلٹر ویٹ کیلئے مقابلہ ہوا تھا جس کے چھٹے راؤنڈ میں عامر خان کو ریٹائر ہونا پڑا تھا۔ چھٹے راؤنڈ کے دوران کرائفورڈ نے ایک لو پنچ مارا تھا جس کے باعث عامر خان مقابلے سے ناک آؤٹ ہوئے بغیر ہی ریٹائر ہوگئے۔بعد ازاں ایک ٹویٹ میں عامر خان نے بتایا کہ ان کے پیشاب سے خون آرہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جب انہیں لو پنچ لگا تو ان سے پوچھا گیا کہ کیا تمہیں اب بھی تکلیف ہورہی ہے تو میں نے کہا کہ ہاں، جس کے بعد مقابلہ ختم کردیا گیا۔ عامر خان نے کہا کہ انہیں پتا نہیں تھا کہ ان کے پاس فیصلہ کرنے کیلئے 5 منٹ تک کا وقت تھا اگر انہیں اس بات کا پتا ہوتا تو وہ ناک آؤٹ ہونے کو ترجیح دیتے۔ ’ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کوئی فائٹ نہیں چھوڑی، اس کے مقابلے میں میں ناک آؤٹ ہونے کو ترجیح دوں گا۔

تازہ ترین خبریں