10:54 am
ثا نیہ مر زا کے بعد چھو ٹی بہن انعم مر زا بھی کر کٹر کا دم بھر نے لگی ۔۔۔۔ شا دی بارے خبر آگئی

ثا نیہ مر زا کے بعد چھو ٹی بہن انعم مر زا بھی کر کٹر کا دم بھر نے لگی ۔۔۔۔ شا دی بارے خبر آگئی

10:54 am

بھارت کی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انعم مرزا بھی معروف کرکٹر کا دم بھرنے لگی ہیں۔ثانیہ مرزا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کی تھی اور اب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان کی چھوٹی بہن انعم مرزاکرکٹر اسد الدین کے ساتھ شادی کرسکتی ہیں۔انعم مرزا کی 2015 میں اکبر رشید سے شادی ہوئی تھی جو زیادہ عرصہ چل نہیں پائی اور دونوں نے 2018 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ سابق شوہر سے علیحدگی کے بعد انعم مرزا بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین کے صاحبزادے اسد الدین کا دم بھرنے لگی ہیں۔
دونوں کو کئی بار ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا گیا ہے جبکہ مختلف تقریبات میں بھی دونوں ایک ساتھ نظر آتے ہیں۔ دونوں ہی آئی پی ایل کے میچ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ایک تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔خیال رہے کہ اظہرالدین کے 28 سالہ صاحبزادے اسد الدین بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ تو نہیں بن سکے تاہم ڈومیسٹک سطح پر وہ ابھرتا ہوا نام ہیں، وہ اس وقت گووا کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔

تازہ ترین خبریں