08:24 am
برازیل کی سابق خاتون اولمپک چیمپئن لائیو انٹرویو کے دوران بے ہوش

برازیل کی سابق خاتون اولمپک چیمپئن لائیو انٹرویو کے دوران بے ہوش

08:24 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)برازیل کی سابق اولمپک والی بال پلیئر جیکولین کاروالہو سپرلیگ میچ کے دوران براہ راست انٹرویو کے دوران بے ہوش ہوکر گر پڑیں۔35 سالہ جیکولین سپرلیگ میچ کے دوران اسٹینڈ میں ٹی وی رپورٹر کو لائیو انٹرویو دے رہی تھیں، انھوں نے معمول کے
مطابق بات شروع کی لیکن پھر یکدم بے ہوش ہوکر گرپڑیں۔سیسی سائو پائولو ٹیم کے ڈاکٹر سرجیو زیویئر نے انھیں موقع پر ضروری طبی امداد فراہم کی، وہ خون کا دبائوکم ہونے اور ایرینا میں حبس کی وجہ سے بے ہوش ہوئی تھیں۔انھوں نے بیجنگ 2008 اور لندن 2012 گیمز میں گولڈ میڈلز جیتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں