04:08 pm
بگ شو نے مقابلے کے دوران حریف ریسلر  پر پاخانے کی گولا باری کر ڈالی خبر پڑھنے سے پہلے اپنی ناک بند کر لیں

بگ شو نے مقابلے کے دوران حریف ریسلر پر پاخانے کی گولا باری کر ڈالی خبر پڑھنے سے پہلے اپنی ناک بند کر لیں

04:08 pm

اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈبلیو ڈبلیو ای کھیلوں کی دنیا کا سب سے مشہور اور مہنگا ترین ایونٹ ہے۔ پہلوانی کےلئے رنگ میں اترنے والے کئی ریسلر دنیا بھر کے شائقین کے دلوں میں راج کرتے ہیں۔ برصغیر سمیت یہ ریسلنگ دنیا کے کئی ایسے ملکوں میں مشہور ہے جو خود براہ راست ان مقابلو ں میں حصہ نہیں لیتے ۔ شائقین کو اپنے پسندیدہ ریسلرز کے نہ صرف نام اچھی طرح سے یاد ہیں
بلکہ انھیں ان ریسلرز کے مقابلوں کا بے چینی سے انتظار رہتا ہے۔ بگ شو ڈبلیو ڈبلیو ای کا ایک معروف نام ہے۔ لیکن ان کے حوالے سے ایک ایسی بدبو دار خبر آگئی ہے کہ شائقین حیران رہ جائیں گے۔ معروف ریسلر بروک لیسنر گزشتہ دنوں کینیڈا میں ہونے والی ایک تقریب میں شریک ہوئے جہاں ان کا انٹرویو کیا گیا۔ یہ انٹرویو راڈ پیڈرسن نے کیا۔ اس دوران بروک لیسنر نے ساتھی ریسلر ’بگ شو‘ کے متعلق ایک ایسا واقعہ سنا دیا کہ لوگوں کے منہ حیرت سے کھلے کے کھلے رہ گئے اور کسی کو اپنے کانوں پر یقین ہی نہ آیا کہ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔ بروک لیسنر نے بتایا کہ ”ایک بار رنگ میں میرا بگ شو کے ساتھ میچ ہو رہا تھا کہ اس دوران بگ شو نے میرے اوپر پاخانہ کر دیا۔لیسنر نے بتایا کہ ”یہ 2000ءکا واقعہ ہے۔ ان دنوں بگ شو کو فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے پیچس لگے ہوئے تھے۔ جب میں نے اسے اوپر اٹھایا تو اس کا پاخانہ نکل گیا جو سارا میرے اوپر آ گرا اور میں پورا اس سے لتھڑ گیا۔ آج تک ہم نے اس لیے یہ بات مخفی رکھی کہ ہمیں بگ شو کے کیریئر کا خیال تھا۔ اگر اس وقت یہ بات منظرعام پر آ جاتی تو اس کا کیریئر داؤ پر لگ جاتا۔“ کیسنر، جو کافی عرصے سے اکھاڑے میں نہیں اترے، کا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ ”میرا اب بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ معاہدہ ہے تاہم میں ڈیلز کو مختصر رکھتا ہوں تاکہ یو ایف سی میں بھی اپنی موجودگی کو یقینی بنا سکوں۔

تازہ ترین خبریں