08:59 am
بلوچستان سپورٹس بورڈ کی لاپرواہی، 33ویں نیشنل گیمز خیبر پختونخوا منتقل

بلوچستان سپورٹس بورڈ کی لاپرواہی، 33ویں نیشنل گیمز خیبر پختونخوا منتقل

08:59 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بلوچستان سپورٹس بورڈ کی لاپرواہی کے باعث 33ویں نیشنل گیمز کوئٹہ سے خیبر پختونخوامنتقل کر دیئے گئے۔بلوچستان میں ہونے والے 33ویں نیشنل گیمز کوئٹہ سے خیبر پختونخوامنتقل کرنے کا فیصلہ بد انتظامی کے سبب کیا گیا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی
ایشن کے مطابق نیشنل گیمز رواں سال اکتوبر میں کوئٹہ میں ہونا تھے، اب تک کوئی تیاری نہیں کی گئی۔ جس پر گیمز کی خیبرپختونخوا منتقلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔اب بلوچستان کو34ویں نیشنل گیمز کی میزبانی دی جائے گی۔ اس سے قبل چار مرتبہ قومی کھیل نامکمل تیاریوں پر موخر کرنا پڑے تھے۔ نیشنل گیمز کی منتقلی کے باعث صوبے کے کھلاڑیوں میں مایوسی پھیل گئی۔ کہتے ہیں کہ ماضی میں دہشت گردی نے اور اب سپورٹس بورڈ کی لاپرواہی نے کھیلوں کے میدان دوبارہ ویران کر دیئے۔

تازہ ترین خبریں