09:07 am
میلبورن میں فٹبال میچ کے دوران 2 سالہ بچی گراؤنڈ میں داخل

میلبورن میں فٹبال میچ کے دوران 2 سالہ بچی گراؤنڈ میں داخل

09:07 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) میلبورن میں ایک فٹبال میچ کے دوران 2 سالہ بچی گراؤنڈ میں داخل ہوگئی۔وکٹوریہ امیچر فٹبال ایسوسی ایشن میچ کے دوران سینٹ برنانڈکلب کے الیکس میکلوڈ نے جب بچی کو پچ پر دیکھا تو انھوں نے گیندکو کنٹرول کرنے کے بجائے فوری طور پر اسے
اٹھایا اور لائن کے قریب آفیشلز کے حوالے کرکے دوبارہ کھیل میں لوٹ گئے، بعد میں بچی کی شناخت پپا برگس کے نام سے ہوئی۔بچی کے والد برگس نے کہاکہ وہ میرے سامنے ہی کھڑی تھی کہ اچانک غائب ہوگئی۔ فٹبالر الیکس میکلوڈ کے بچی کو باہر پہنچانے کے اقدام کو بھی سراہا جارہا ہے۔

تازہ ترین خبریں