09:11 am
کامیابی کا جشن مناتے ہوئے کیوی ویمن کرکٹر کا کندھا اتر گیا

کامیابی کا جشن مناتے ہوئے کیوی ویمن کرکٹر کا کندھا اتر گیا

09:11 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) کیوی ویمن کرکٹر کا کامیابی کا جشن مناتے ہوئے کندھا اتر گیا۔بھارت میں منعقدہ ویمنز ٹرائنگولر چیلنج سیریز میں کامیابی کا جشن مناتے ہوئے نیوزی لینڈ کی کھلاڑی لی تاہوہو کندھے کی انجری کا شکار ہوگئیں، ان کی ٹیم سپرنواس نے ویلوسٹی کے
خلاف فائنل میں کامیابی حاصل کی تھی، خوشیاں منانے کے دوران لی کا کندھا اتر گیا تاہم وہ ایونٹ میں شرکت پر ملنے والے 15 ہزار ڈالر کے چیک پر زیادہ خوش ہیں۔

تازہ ترین خبریں