03:28 pm
بھتیجے نے سنچری بنا ڈالی ناقدین منہ دیکھتے ہی رہ گئے

بھتیجے نے سنچری بنا ڈالی ناقدین منہ دیکھتے ہی رہ گئے

03:28 pm

برسٹل (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ اور قومی ٹیم نے39اوورز میں چار وکٹوں پر250رنزبنا لیے ہیں۔برسٹل میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلش کمپن آئن مارگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ پچھلے میچ میں سنچری بنانے والے فخر زمان آج صرف دو رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔ جبکہ ان کے ساتھی اوپنر امام الحق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی
اور سنچری بنائی۔ اس وقت وہ 124کے انفرادی سکور کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ پچھلے میچ میں نصف سنچری بنانے والے آصف علی بھی 34رنز پر کھڑے ہیں۔ انگلینڈ کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے۔

تازہ ترین خبریں