04:30 pm
پاکستان نے انگلینڈ کو اتنا بڑا ٹارگٹ د ے دیا  کہ آپ بھی کہیں گے  اس بار ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے

پاکستان نے انگلینڈ کو اتنا بڑا ٹارگٹ د ے دیا کہ آپ بھی کہیں گے اس بار ٹیم ورلڈ کپ جیت سکتی ہے

04:30 pm

برسٹل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میںانگلینڈ کو جیتنے کےلئے 359رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔ پاکستانی اننگز کی کی خاص بات اوپنر امام الحق کی شاندار سنچری تھی ۔ انھوںنے 151رنزبنائے۔ آصف علی نے بھی لگاتا ر دوسرے میچ میں نصف سنچری بنائی۔
جبکہ حارث سہیل 41رنز بنا کر تیسرے نمایاں بلے باز رہے۔ووکس نے چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا ۔

تازہ ترین خبریں