07:11 am
شاداب خان کی صحت یاب ہونے کے بعد پہلی پریس کانفرنس، ایسی بات کہہ دی کہ کر کٹ شا ئقین بھی دیکھتے  رہ گئے

شاداب خان کی صحت یاب ہونے کے بعد پہلی پریس کانفرنس، ایسی بات کہہ دی کہ کر کٹ شا ئقین بھی دیکھتے رہ گئے

07:11 am

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ آج کل کرکٹ اس قدر تیز ہو گئی ہے کہ ناصرف پاور پلے بلکہ مڈل آورز میں بھی وکٹیں لینے کی ضرورت ہوتی ہے، کوشش ہے کہ انگلینڈ جا کر جلد ہی کنڈیشنز کیساتھ ہم آہنگ ہو جاؤں۔ تفصیلات کے مطابق یرقان سے چھٹکارا پانے کے بعد پہلی کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور ورلڈکپ میں شرکت کروں گا۔
وائرس کا پتہ چلنے پر شروع میں تھوڑی پریشانی ضرور ہوئی لیکن اس مشکل وقت میں سب سے بہت سپورٹ کیا اور ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہت حوصلہ افزائی کی۔انگلینڈ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ باؤلرز اچھی پرفارمنس نہیں دے پا رہے لیکن کوچز باؤلرز پر خوب محنت کرتے ہیں اور پوری ٹیم انگلینڈ میں محنت کر رہی ہیں، قومی ٹیم آئندہ میچز جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کیخلاف پاکستان کے بیٹسمین اچھا سکور کر رہے ہیں لیکن باؤلرز کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی البتہ پوری امید ہے کہ باؤلرز بھی ورلڈکپ میں ردھم میں آ جائیں گے۔ آج کل کی کرکٹ بہت تیز ہو گئی ہے اور اس میں وکٹیں لینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ورلڈکپ کی کنڈیشنز سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سال سے انگلینڈ جا کر کھیل رہے ہیں اس لئے وہاں کی کنڈیشنز میں ڈھلنا مشکل نہیں ہو گا اور کوشش کروں گا کہ جلد ہی کنڈیشنز کیساتھ ہم آہنگ ہو جاؤں۔

تازہ ترین خبریں