03:25 pm
ویرات کوہلی نے بڑااعزازاپنے نام کرلیا

ویرات کوہلی نے بڑااعزازاپنے نام کرلیا

03:25 pm

ممبئی(آن لائن) بھارتی ٹیم کے کپتان اور سٹار بلے باز ویرارت کوہلی نے سیٹ کرکٹ ریٹنگ ایوارڈز میں انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر اور بہترین بلے باز ایوارڈز جیت لئے، فاسٹ بائولر جسپریت بمرا انٹرنیشنل بائولر آف دی ایئر قرار پائے جبکہ سابق بھارتی کرکٹر موہندر امرناتھ کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔سیٹ کرکٹ ریٹنگ ایوارڈز کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس میں سابق اور موجودہ کرکٹرز نے شرکت کی،
کوہلی نجی مصروفیات کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کر سکے۔کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر اور بہترین بلے باز کے ایوارڈز جیت کر ایوارڈز کا میلہ لوٹ لیا، جسپریت بمرا کو انٹرنیشنل بائولر ا?ف دی ایئر ایوارڈ دیا گیا، بھارت کو ا?سٹریلوی سرزمین پر تاریخی ٹیسٹ سیریز میں کامیابی دلوانے والے چیتشور پوجارا انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور روہت شرما کو انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹر ا?ف دی ایئر ایوارڈز دیئے گئے۔موہندر امرناتھ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی پلیئر ا?ف دی ایئر ایوارڈ ایرون فنچ جبکہ انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی بائولر ا?ف دی ایئر ایوارڈ افغانستان کے راشد خان کے نام رہا۔

تازہ ترین خبریں