01:34 pm
پوری امت مسلمہ خوش : عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد اسلامی ممالک تیزی  سے قریب آنے لگے

پوری امت مسلمہ خوش : عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد اسلامی ممالک تیزی سے قریب آنے لگے

01:34 pm

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، جس دوران وہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا بھی اعلان کریں گے ، اس دورے پر پوری دنیا کی نظریں مرکز ہیں ، اوراب اس حوالے سے سعودی عرب کے خریف ملک ایران نے بھی اپنا بیان دے دیا ہے ،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 17 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے ،

 اب اس پر ایران بھی اپنے خیالات کا اظہارکر دیا ہے ، ایران نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی مالی مدد کا خیر مقدم کیا ہے،، ایرانی سفیر مہدی ہنردوست کا کہنا ہے کہ نہ صرف سعودی عرب ہی نہیں کوئی بھی عرب ملک پاکستان کی مدد کرے گا تو ہم اس کی تعریف کریں گے، انہوں نے کہا کہ ہم 100؍ فیصد تعاون کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہیں، ایرانی انقلاب کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران کو پاکستان اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات پر کوئی پریشانی نہیں کیونکہ ایران کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں جو دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران مسلم ممالک میں اتحاد اور یکجہتی چاہتا ہے، انہوں نے کہا کہ جیسے ایران پر عائد پابندیاں ختم ہوں گی، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لیجایا جائے گا، ہم مسلم برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو نقصان پہنچانے والی ہر کوشش کا مقابلہ کریں گے۔تقریب میں وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا چیف گیسٹ تھیں، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ایران کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتی ہے۔ یاد رہے کہ سعودی ولی عہد اپنے دورے کے دوران پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کا بھی اعلان کریں گے ۔