09:38 am
لپ گلوس اور لپ بام

لپ گلوس اور لپ بام

09:38 am

جلد میں نمی بر قرار رکھنے کے لئے زیتون کا تیل ،شیابٹر،شہد،وٹامن ای اور ایلوویرا کے اجزاء کے شامل کئے جاتے ہیں ۔لہٰذا موسم کی سختی سے محفوظ رکھنے اور پانی کی کمی دور کرنے کے لئے یہ دونوں مصنوعات مناسب انتخاب ہیں ۔لپ فروسٹنگ کریم اور جل کی شکل میں یہ موئسچرائزنگ لپ بامSp 124کے جزو کے ساتھ دستیاب ہے۔پاکستان کے میدانی علاقوں میں موسم سرما چند دن کا مہمان ہوتا ہے لہٰذا دن کے اوقات

 میں دھوپ سے بچاؤ کے لئے ایسے لپ بام بہتر انتخاب ہو سکتے ہیں ۔انہیں الٹراموئسچرائزر کہا جاتا ہے ۔اس طرح فن اور فلیور ساتھ ساتھ دستیاب ہو سکتے ہیں ۔لپ گلوس اور بام میں فرق اگر لپ گلوس کسی پھول یا پھل کے ذائقے اوررنگ کے ساتھ ہوتو چہرے کو نکھار دیتا ہے ۔یہ دوہری ذمہ داری نبھانے والی مصنوع ہے یعنی جلد کو نمی دینے،رنگت میں شفافیت دے کرلپ بام بنانے کا طریقہ ایک درمیانے تازہ چقندر کو چھیل کر کدوکش کریں اسے گرائنڈ کرکے جوس نکال لیں ۔1/2چمچ ناریل کا تیل ملا لیں 1/2چمچ چائے کے برابر پٹرولیم جیلی ،وٹامنEکے دو کیپسول توڑ کر ملالیں ۔اب ان تمام اجزاء کو انگلی یا چائے کے چمچ کی مدد سے ملالیں ۔یہ ٹھوس شکل میں آجائے گا اب چاہیں تو صاف ٹوتھ برش کی مدد سے ہونٹوں پر لگایا کریں ۔اسکول ،کالج یا دفتر جاتے وقت شہادت کی انگلی کی مدد سے لگائیں یہ بے ضرر اور بے حد مفید ہے ۔کاسمیٹکس بنانے والی کمپنیوں نے بچیوں اور خواتین کی نازک جلد کو مد نظر رکھتے ہوئے مخصوص ذائقوں کے ساتھ بھی لپ بام اور لپ گلوس تیار کئے ہیں ۔یہ رنگ دار لپ اسٹک کا محفوظ ترین نعم البدل ہیں ۔لپ اسٹک ہونٹوں کو سیاہ اور داغ دار کر سکتی ہے لپ بام یا لپ گلوس ایسی خاصیت نہیں رکھتے۔فن فلیورڈلپ باممتعدد کمپنیوں اور خاص کر Lip Smakerنے ونیلا،اسٹرابیری،بنانا،ببل گم ،کائن کینڈی،رس بھری،لیمن اور واٹر میلن کی خوشبو یات شامل کی ہیں ۔

 

تازہ ترین خبریں