10:03 am
ايرانی انقلاب کے چاليس برس مکمل ہونے پر نيا ميزائل لانچ

ايرانی انقلاب کے چاليس برس مکمل ہونے پر نيا ميزائل لانچ

10:03 am

تہران(نیو زڈیسک) ایران نے انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل لانچ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ايران میں انقلاب کے 40 برس مکمل ہونے پر دس روزہ جشن منایا جا رہا ہے اس موقع پر 1300 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے

 والا کروز ميزائل لانچ کيا ہے جو کم اونچائی پر بھی پرواز کرسکتا ہے۔دوسری جانب ايران کے جنوبی صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع فوجی بیس پر مسلح جنگجوؤں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کا 1 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ایران کے سرکاری ميڈيا نے ’نیک شہر‘ ميں ہونے والے اس حملے کو دہشت گردانہ کارروائی قرار ديا ہے تاہم سرکاری سطح پر فی الحال کسی مخصوص گروہ کو حملے کا ذمہ دار قرار نہيں ديا گيا ہے۔دوسری جانب ایران میں سرگرم شدت پسند جماعت جيش العدل نے فوجی کيمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب ایران میں انقلاب کے 40 سال مکمل ہونے پر دس روزہ جشن منایا جا رہا ہے

تازہ ترین خبریں