10:15 am
انڈونیشیا میں گلے لگنے والے لڑکے اور لڑکی کو کوڑوں کی سزا

انڈونیشیا میں گلے لگنے والے لڑکے اور لڑکی کو کوڑوں کی سزا

10:15 am

آچے(نیو زڈیسک)انڈونیشیا میں لڑکے اور لڑکی کو سرِ عام گلے ملنے پر کوڑے مارے گئے۔خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ آچے کے دارالحکومت باندا آچے میں 18 سالہ لڑکی اور لڑکا  کھلے عام گلے  لگے تھے جو کہ مقامی سطح پر مروجہ قانون کے تحت ’جرم‘ قرار دیا جاتا ہے

۔ گلے لگنے والے لڑکی اور لڑکا ہم عمر ہیں اور یونیورسٹی کے طالبعلم ہیں جنہیں نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد سیکڑوں شہریوں کی موجودگی میں 17،17 کوڑے مارے گئے۔سزا پر عملدرآمد کے موقع پر باندا آچے کے نائب میئر زین العارفین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آچے سے باہر کے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اسلامی شرعی قوانین بہت ظالمانہ ہیں لیکن درحقیقت یہ بہت منصفانہ اور انسان دوست قوانین ہیں۔