10:29 am
سعودی عالم دین شیخ احمد العماری کا دوران حراست انتقال

سعودی عالم دین شیخ احمد العماری کا دوران حراست انتقال

10:29 am

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں 69 سالہ اسیرعالم دین شیخ احمد العماری دوران حراست خالق حقیقی سے جا ملے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے ممتاز عالم دین، مبلغ اور مسجد نبوی کے امام شیخ احمد العماری دوران حراست انتقال کر گئے۔ وہ اسلامی یونیورسٹی مدینہ کے سابق ڈین بھی تھے۔شیخ احمد العماری کو 5 ماہ قبل حراست میں لیا گیا تھا اور دوران حراست انہیں فالج کا حملہ ہوا تھا۔ مبینہ طور پر جیل کی خراب 

صورت حال اور تشدد ان کی موت کی وجہ بنے۔ 69 سالہ بیمارعالم دین کو مبینہ طور پر صحت کی سہولیات میسر نہیں تھیں۔لندن میں انسانی حقوق کی تنظیم القسط کا کہنا ہے کہ شیخ احمد کو گزشتہ برس اگست میں کریک ڈاؤن آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اس سے قبل امام مسجد نبوی کے دیرینہ دوست اور مسلم اسکالر شیخ الصفر الحوالی کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔شیخ الصفر کو 3 ہزار صفحات پر مشتمل ایک کتاب لکھنے پر حراست میں لیا گیا تھا، اس کتاب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر قاتلانہ حملے اور شاہی خاندان کے اسرائیل کے ساتھ خوشگوار تعلقات پر تفصیلی بحث کی گئی تھی۔شاہی خاندان کے ناقد اور حکومتی پالیسی کو آڑے ہاتھوں لینے والے کئی عالم دین بشمول احمد القرنی، فرحان المکی اور مصطفیٰ حسن تاحال حراست میں ہیں جب کہ کئی عالم دین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کردیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں