07:18 am
کرائسٹ چرچ میں فائرنگ سے زخمی پاکستانی کی حالت تشویشناک

کرائسٹ چرچ میں فائرنگ سے زخمی پاکستانی کی حالت تشویشناک

07:18 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)کرائسٹ چرچ میں گزشتہ روز پیش آنے والے مساجد پر فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے پاکستانی محمد امین ناصر کی حالت تشویش ناک ہے، جو انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے
کہ 60 سالہ امین ناصر کا تعلق حافظ آباد سے ہے۔نیوزی لینڈ میں گزشتہ روز ہونے والی دہشت گردی کے واقعے میں زخمی ہونے والے حافظ آباد کے محمد امین کے اہل خانہ اُن کی خیریت جاننے کےلیے پریشان ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق محمد امین اپنے بیٹے یاسر اور اُن کے اہل خانہ سے ملنے ڈیڑھ سال قبل نیوزی لینڈ گئے تھے، وہ 3 بیٹوں اور ایک بیٹی کے والد ہیں۔نیوزی لینڈ میں مقیم محمد امین کے بیٹے یاسر نے بتایا ہے کہ اُن کے والد کو ایک گولی پسلیوں میں جبکہ دوسری سینے میں لگی ہے، انکی حالت تشویشناک ہے تاہم اسپتال انتظامیہ انہیں اپنے والد سے ملنے نہیں دی رہی۔یاسر نے حکومتِ پاکستان سے اپیل کی ہے کہ انہیں ان کے والد سے ملوانے کے لیے اقدامات کرے۔

تازہ ترین خبریں