10:04 am
برطانیہ میں بریگزٹ کی تاخیر کے حق میں بل منظور

برطانیہ میں بریگزٹ کی تاخیر کے حق میں بل منظور

10:04 am

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)برطانوی دارالعوام میں بریگزیٹ کی تاخیر کے حق میں بل منظور کر لیا گیا، اب بریگزیٹ کی 12 اپریل والی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جا سکے گی، نو ڈیل بریگزیٹ نہیں ہو سکے گی۔خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو یورپی یونین سے
مزید وقت لینا ہوگا، دارالعوام میں اراکین نے صرف ایک ووٹ سے بل منظور کر لیا، بل کے حق میں 313 اور مخالفت میں 312 ووٹ آئے تاہم بل کو اب دارالامرا میں بھیجا جائے گا۔بریگزیٹ التوا ملنے یا نہ ملنے کا فیصلہ یورپی یونین کو کرنا ہے۔ دارالعوام میں بل کی منظوری برطانوی وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن سے ملاقات کے بعد دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں