10:25 am
مسئلہ کشمیر: سلامتی کونسل نے اپنے ذمہ داری نہیں نبھائی، ملیحہ لودھی

مسئلہ کشمیر: سلامتی کونسل نے اپنے ذمہ داری نہیں نبھائی، ملیحہ لودھی

10:25 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں لوگوں سے وعدے پورے نہ کرنا سلامتی کونسل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل میں اصلاحات کیلیے مذاکراتی عمل سے متعلق بیان میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر پر قراردادوں پر عملدرآمد نہ کرا کے سلامتی کونسل نے اپنی ذمے داری نہیں نبھائی۔غیر مستقل ارکان ہی سلامتی کونسل کی کارروائیوں، ضوابط میں اصلاحات کی بات کرتے
ہیں۔پاکستان سلامتی کونسل کے اندرونی ضوابط، کارروائیوں سےمتعلق تجربہ رکھتاہے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اصلاحات کےعمل کومخصوص ممالک کی خواہشات کے تابع نہیں کیا جا سکتا، سلامتی کونسل کےمستقل ارکان اپنےمفادات کو عالمی ذمےداریوں پر فوقیت دیتےآئیں ہیں، مستقل، غیر مستقل رکنیت کاباہمی تناسب غیر مستقل ارکان کےحق میں بڑھایاجائے

تازہ ترین خبریں