10:27 am
چھتیس گڑھ : بھارتی فورسز اور علیحدگی پسندوں میں مقابلہ

چھتیس گڑھ : بھارتی فورسز اور علیحدگی پسندوں میں مقابلہ

10:27 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے علاقے سلیگھاٹ میں بھارتی فورسز اور علیحدگی پسند ماؤ باغیوں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق علیحدگی پسندوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے بھارتی فورسز کا ایک اہلکار مارا گیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی 211 بٹالین اور ضلعی فورس رائے پور سے 150 کلومیٹر دور واقع چمیدہ گاؤں کے قریب جنگلات میں گشت کر رہی تھیں کہ
ماؤ باغیوں نے ان پر حملہ کر دیا۔فائرنگ کے نتیجے میں 44 سالہ ہیڈ کانسٹیبل ہریش چندرا پال ہلاک اور اس کا ساتھی سدھیر کمار ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔بھارتی حکام نے ماؤ باغیوں کا بھی کافی جانی نقصان ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے چونکہ ماؤ باغی اپنے ہلاک ساتھیوں اور زخمیوں کی لاشوں کو نہیں چھوڑتے اور ساتھ لے جاتے ہیں اس لیے ان کا کوئی بھی زخمی یا کسی ہلاک ہونے والے کی لاش نہیں مل سکی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کے حملے کے نتیجے میں 4 بی ایس ایف اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

تازہ ترین خبریں