10:33 am
ترکی،نئےاستنبول ائرپورٹ پرفلائٹ آپریشن کی تیاریاں تیز

ترکی،نئےاستنبول ائرپورٹ پرفلائٹ آپریشن کی تیاریاں تیز

10:33 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ترکی میں نئے استنبول ائرپورٹ پرفلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں تیزکردی گئیں۔دنیا کےبڑے ائرپورٹس میں شامل نئےاستنبول ائرپورٹ سےسالانہ9کروڑسے زائدمسافرسفرکرسکیں گے ۔ترکی کےاتاترک ائرپورٹ پرآخری پرواز
اترنےکاتاریخی منظرکیمرے کی آنکھ نےمحفوظ کرلیا ہے،اتاترک ائرپورٹ سےنئے استنبول ائرپورٹ میں سامان کی منتقلی کے لیے میگا آپریشن کیا گیا۔حکام کےمطابق سینتالیس ہزار ٹن سےزائد کا بھاری بھرکم سامان سات سوکے قریب بڑے ٹرکوں میں بحراسود کے قریب بننےوالےائرپورٹ لے جایا گیا۔گیارہ کھرب اکتیس ارب پاکستانی روپے سےزائد لاگت سے بننےوالےائرپورٹ پردوہزارستائیس تک اٹھارہ کروڑ سےزائدمسافروں کی سالانہ آمد کاتخمینہ لگایا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں