08:28 am
صدر ٹرمپ سے اختلافات، سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسجن نیلسن مستعفی

صدر ٹرمپ سے اختلافات، سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسجن نیلسن مستعفی

08:28 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) امریکی صدر سے امیگریشن پالیسی پر اختلافات کی بنیاد پر سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کرسجن نیلسن مستعفی ہو گئیں۔ کیون میک الینن کو قائم مقام مقرر کر دیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کر کے کرسجن نیلسن کے مستعفی ہونے کی اطلاع دی
۔ انہوں نے سیکرٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی کی خدمات پر شکریہ ادا کیا اور کیون میک الینن کو قائم مقام سیکرٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی مقررکرنے کا اعلان بھی کیا۔کیون میک الینن، بارڈر پروٹیکشن کمشنر ہیں، نیلسن کو میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کرنے اور تارکین وطن کے خاندانوں کو تقسیم کرنے کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبریں