08:29 am
بھارت میں‌مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ، غازی آباد میں کاروبار زبردستی بند کروا دیا

بھارت میں‌مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ، غازی آباد میں کاروبار زبردستی بند کروا دیا

08:29 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) بھارتی وزیراعظم مودی کے ساتھی بھی بدمعاشی پر اتر آئے، اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں ایم ایل اے، نند کشور گوجر نے زبردستی مسلمانوں کی گوشت کی دکانیں بند کروا دیں، انتظامیہ جان بوجھ کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی ۔ اس سے پہلے شہر گڑگاؤں میں بھی ایسی ہی کارروائی کے دوران ہندو سینا نے 250 دکانیں بند کروائی تھیں۔بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے، مودی کے ساتھی بھی
بدمعاشی پر اتر آئے۔ اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایم ایل اے، نند کشور گوجر نے زبردستی مسلمانوں کی گوشت کی دکانیں بند کروا دیں۔ بھارتی پولیس حسب معمول بے بس نظر آئی اور انتہاپسند اپنی من مانی کرتے رہے۔اس سے پہلے گڑگاؤں میں بھی ہندو سینا کےکارکنوں نے مسلمانوں کی 250 سے زیادہ گوشت کی دکانیں بند کروائی تھی، کاروبار بند ہونے سے ان کے گھروں کے چولہے بند ہو کر رہ گئے۔

تازہ ترین خبریں