08:31 am
ممتا بنرجی نے نریندر مودی کو ”راون“ سے تشبیہ دے دی

ممتا بنرجی نے نریندر مودی کو ”راون“ سے تشبیہ دے دی

08:31 am

اسلام آباد(نیو زڈیسک) مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے نریندرا مودی کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انھیں ”راون“ سے تشبیہ دے دی ہے۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کا کہنا تھا کہ نریندرا مودی پچھلے پانچ سال عوام سے صرف جھوٹ بولتا رہا ہے۔ جو شخص اپنی بیوی کو نہیں سنبھال
سکا وہ شہریوں کو کیا سنبھالے گا۔ممتا بنر جی نے کہا کہ اگر بی جے پی جیت گئی تو ملک کی آزادی سلب ہو جائیگی۔ کیا کھانا ہے؟ کیا پہنا ہے؟ آزادی مذہب وغیرہ آپ پر مسلط کر دیا جائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کی عوام کو بچانے کے لیے مودی کو شکست دینا ہو گی۔ خود کو چائے والا کہلانے والا جب وعدے پورے نہیں کر سکا تو چوکیدار بن گیا۔ دنگے فساد پر اکسانے والی پارٹی کو کبھی کوئی بہتر امیدوار نہیں مل سکتا۔

تازہ ترین خبریں